کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور بہار کے محصولات اور زمینی اصلاحات کے
وزیر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ ریاست کے تقریبا 25 لاکھ غریب خاندانوں
کو زمین کا پرچہ دیا گیا ہے۔مسٹر جھا نے یہاں کل رات صحافیوں
سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں تقریبا
25 لاکھ غریب خاندانوں کو زمین کا پرچہ دے دیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر
کو زمین پر قبضہ بھی دلا دیا گیا ہے۔باقی ماندہ پرچہ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک زمین فراہم کر دی جائے گی۔